مؤثر: 1 مئی 2024Neutron Holdings, Inc. جو Lime کے طور پر کاروبار کر رہی ہے اور اس سے ملحقہ ادارے (اجتماعی طور پر Lime،”ہم،” “ہمیں،” ہا “ہمارے”) شفافیت کے تئیں پُرعزم ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ آپ (“آپ” یا “آپ کے”)اس بات کو سمجھیں کہ ہم آپ کی معلومات کو کس طرح جمع، استعمال اور اسے شیئر اور اس کی حفاظت کرتے ہیں۔ اس رازداری سے متعلق نوٹس (“رازداری سے متعلق نوٹس”) میں اس بات کی وضاحت کی گئی ہے Lime کی ویب سائٹوں، Lime کی ملکیت والی گاڑیوں اور متعلقہ موبائل ایپلیکیشنز اور سروسز (مجموعی طور پر،سروسز”)سے متعلق معلومات سے کس طرح سے نمٹا جاتا ہے اور آپ ہمارے ساتھ کب متعامل ہوتے ہیں۔ صراحت کیے جانے پر، یہ پالیسی لاجسٹکس فراہم کنندگان یا لاجسٹکس فراہم کنندگان کے اہلکاروں سے متعلق ہمارے ڈیٹا کے طریقوں کی بھی وضاحت کرتی ہے۔
ہم وقتا فوقتا اس رازداری سے متعلق نوٹس کو تبدیل کرسکتے ہیں۔ ہم آپ کو کسی بھی اہم تبدیلیوں کے بارے میں بتائیں گے۔
معلومات کی اقسام جنہیں ہم جمع کرتے ہیں
ہم جو معلومات جمع یا وصول کرتے ہیں وہ آپ کے ذریعے ہماری سروسز کو استعمال کرنے اور اس کے ساتھ متعامل کرنے کے طریقے پر منحصر ہے۔ بہت سے معاملات میں، آپ اپنے ذریعے فراہم کی جانے والی معلومات کو منتخب کرسکتے تاہم، اگر آپ کچھ مخصوص معلومات (جیسے کہ اکاؤنٹ کی معلومات) فراہم نہ کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو، ہم سروسز فراہم کرنے کے قابل نہیں ہوں گے۔ ہم ذیل میں آگے بیان کردہ مقاصد کے لیے اس معلومات کا استعمال، افشاء اور اسے برقرار رکھتے ہیں۔ معلومات کی جن قسموں کو ہم جمع کرتے ہیں ان میں شامل ہیں:
اکاؤنٹ کی معلوماتجیسے کہ آپ کا نام، شناختی نمبر، ای میل پتہ، ٹیلی فون نمبر، تاریخ پیدائش، جنس، پتہ کی تفصیلات اور ادائیگی کی معلومات جیسے کہ آپ کے کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات۔
شناختی دستاویزات: کچھ سروسز استعمال کرنے کے لیے، آپ کو ہمیں اپنی حکومت کی جانب سے جاری کردہ شناخت (جیسے کہ آپ کا قومی شناختی کارڈ، ڈرائیور کا لائسنس یا پاسپورٹ) کی تصاویر فراہم کرنے کی بھی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ Lime ایکسیسکے حصے کے طور پر، ہم تصدیق کے مقاصد کے لیے کم آمدنی کی صورتحال کا ثبوت بھی جمع کرتے ہیں۔ اگر آپ ایسی شناخت فراہم کرنے سے انکار کرتے ہیں تو ہم آپ کو ایسی سروسز فراہم نہیں کرپائيں گے۔
جب آپ سائن اپ کرتے ہیں اور سروسز کا استعمال کرتے ہیں تو ہممقام کا ڈیٹاجمع کرتے اور اس پر کارروائی کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ کو اپنے پاس موجود Lime کی گاڑیوں کو درست طریقے سے دکھانے کے لیے، آپ کی موبائل ڈیوائس کے مقام کو جمع اور ریکارڈ کرنا ضروری ہے۔ Lime براہ راست Lime گاڑیوں سے مقام کا ڈیٹا بھی جمع کرتا ہے جس میں وہ وقت بھی شامل ہے جب Lime صارف سواری کر رہا ہوتا ہے۔
جب آپ کچھ ایسی پروڈکٹس استعمال کرتے ہیں جن کے لیے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ڈرائیونگ لائسنس، عمر کی تصدیق، یا ہیلمٹ یا دیگر حفاظتی سامان کے استعمال کی ضرورت ہوتی ہے تو، ہم آپ (اور آپ کے مہمان (مہمانوں) سے، اگر اطلاق ہو) سے سیلفی لینے کے لیے کہہ سکتے ہیں جو ہم جمع کرتے ہیں۔
اگر آپ کسی فریق ثالث سروس (جیسے کہ Facebook) سے لنک کرتے، کنیکٹ کرتے ہیں یا لاگ ان کرتے ہیں توفریق ثالث سروسہمیں آپ کی پروفائل کی معلومات جیسی معلومات بھیج سکتی ہے۔
جب آپ کسٹمر سروس، سپورٹ یا دیگر تعاون طلب کرتے ہیں تو، آپ ہمیں اپنیرابطے کی معلومات فراہم کرنے کا انتخاب کرسکتے ہیں تاکہ ہم آپ کی درخواستوں کا بہتر جواب دے سکیں اور ہم اپنی سپورٹ سروسز کے ساتھ آپ کی مصروفیت کے بارے میں معلومات رکھ سکیں۔
Lime اور فریقین ثالث (جیسے کہ Facebook) آپ کے براؤزر، کمپیوٹر، یا موبائل ڈیوائس سے معلوماتجمع کرتے ہیں، جو ہمیں تکنیکی معلومات فراہم کرتے ہیں جیسے کہ آپ کے ذریعے ہماری سروسز تک رسائی کرنے یا استعمال کرنے پر آپ کے ڈیوائس کا آئی پی پتہ اور ڈیوائس ٹوکن۔ ہم کوکیز اور اسی طرح کی ٹریکنگ ٹیکنالوجیوں (جیسے کہ پکسلز اور ٹیگز) کو اپنی سروسز فراہم کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں، جس میں سروس کی حفاظت، اپنی سیٹنگز کو یاد رکھنے اور آپ کے بارے میں تجزیاتی معلومات جمع کرنا شامل ہے۔ فریقین ثالث پیمائش کی سروسز اور اہدافی اشتہارات فراہم کرنے کے لیے تکنیکی معلومات کا استعمال کرسکتے ہیں۔ آپ اس بارے میں مزید جان سکتے ہیں کہ ہم (اور فریقین ثالث) کس طرح کوکیز اور اسی طرح کی ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہیں اور آپ ہماری کوکیز کی پالیسیمیں اشتہاری مقاصد کے لیے استعمال کی جانے والی معلومات سے کس طرح دستبردار ہوسکتے ہیں۔
ہم سروسز پر آپ کے ذریعے شیئر کی گئی معلومات کو جمع کرتے ہیں جیسے کہ جب آپ کمیونٹیز یا دیگر فورمز میں حصہ لیتے ہیں، یا ہمارے سوشل میڈیا اکاؤنٹس یا بلاگ انٹریز پر تبصرہ کرتے ہیں۔
ہمیں آپ کے بارے میں معلومات حاصل ہوتی ہے جب ہم فریقین ثالث پارٹنرز جیسے کہ مارکیٹنگ اور ایڈورٹائزنگ پارٹنرز، جیسے کہ سوشل میڈیا نیٹ ورکس استعمال کرتے ہیں۔
اگر آپ لاجسٹکس فراہم کنندہ ہیں تو، ہم درج ذیل قسم کی معلومات جمع کرتے ہیں:
لاجسٹکس فراہم کنندہ کے طور پر Lime کے ساتھ مصروف عمل ہونے کے لیے آپ کی درخواست کے حصے کے طور پر جمع کی گئی معلومات، جیسے کہ رابطے کی معلومات اور حکومت کی جانب سے جاری کردہ شناخت؛
کاروباری آپریشن کی معلومات، جیسے کہ کاروباری لائسنس، ٹیکس رجسٹریشن اور انشورنس کی معلومات؛ اور
آپ کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات۔
اگر آپ لاجسٹکس فراہم کنندہ کے اہلکار ہیں تو ہم، درج ذیل قسم کی اضافی معلومات جمع کرتے ہیں:
رابطے کی معلومات؛ اور
آپ جو کام کرتے ہیں اس کی تفصیلات جیسے کہ ان گاڑیوں کے بارے میں معلومات جو آپ چارج کرتے ہیں اور تقسیم کرتے ہیں اور Lime کے لیے فراہم کردہ دیگر سروسز۔
ہم معلومات کا استعمال اس طرح سے کرتے ہیں
ہم آپ کے مقام کے بارے میں معلومات سمیت آپ کی معلومات استعمال کرتے ہیں:
آپ کی درخواست پر آپ کو سروسز فراہم کرنے کے لیے جس میں آپ کے اکاؤنٹ اور سواری کی تاریخ کا نظم کرنا شامل ہے۔ اس میں وہ بھی شامل ہے جہاں آپ انٹیگریٹڈ پارٹنر سروسز، جیسے کہ Uber کے ذریعہ سروسز تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔ Lime اس پروسیسنگ کے لیے ایک کنٹرولر ہے؛ Lime اور Uber کے درمیان ذمہ داری کی تقسیم کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، آپ Lime سے یہاںرابطہ کرسکتے ہیں۔;
اس بات کی تصدیق کرنے کے لیے کہ آپ کی حکومت کی جانب سے جاری کردہ شناختی کارڈ (اگر فراہم کیا گیا ہے) فی الحال کسی دوسرے Lime اکاؤنٹ سے منسلک نہیں ہے اور اس کی میعاد ختم نہیں ہوئی ہے؛
اپنی شناخت کی تصدیق کے لیے اور یہ کہ آپ اپنی سیلفی کو اپنی حکومت کی جانب سے جاری کردہ شناخت (مثال کے طور پر ڈرائیونگ لائسنس) سے مماثلت کی تصدیق کریں کہ آپ ہمارے پروڈکٹس کو استعمال کرنے کے لیے کافی بڑے ہیں جیسے کہ چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے؛
Lime گاڑیوں کی نگرانی، ٹریک اور سروس کریں، بشمول جب وہ آپ کے ذریعہ استعمال میں ہوں۔ جہاں قابل اطلاق ہو، اس میں آپ کی سواری کی تصاویر اور/ یا ویڈیو فوٹیج جمع کرنا شامل ہے؛
تصدیق کے لیے کہ آپ نے ہیلمٹ اور دیگر حفاظتی سامان پہن رکھا ہے، جہاں ضرورت ہو؛
ادائیگی کی کارروائی، سبسکرپشن یا عطیے اور مفت ان لاک جیسی کوئی رعایت یا خصوصی پیشکش کے لیے؛
آپ کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ، تعاملات یا لین دین کے بارے میں بات چیت کرنے کے لیے جس میں سروس سے متعلق اعلانات جیسے کہ ہماری پالیسیوں میں تبدیلیاں شامل ہیں۔ مقامی قانون کے ذریعہ اجازت کے مطابق، ہم آپ کو Lime اور/ یا فریقین ثالث کی طرف سے سروے یا مارکیٹنگ مواصلات بھی بھیج سکتے ہیں، جن میں ہماری سروسز کی خصوصیات اور اضافہ جات کے بارے میں معلومات شامل ہیں؛
آپ کے لیے اشتہارات کو ذاتی بنانے کے لیے (مزید معلومات کے لیے، ذیل میں “ایڈورٹائزنگ اور تجزیات” والا سیکشن دیکھیں)؛
مشین لرننگ ماڈلز کی تخلیق اور تربیت کے ذریعے ہماری سروسز کو افزوں کرنے، فروغ دینے اور بہتر بنانے کے لیے۔ ایسا کرنے کے لیے ہم فریق ثالث کے تجزیات فراہم کنندگان کو یہ سمجھنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں کہ سروس کو کس طرح سے استعمال کیا جارہا ہے اور سروسز کو بہتر بنانے میں اپنی مدد کرنے کے لیے؛
جہاں ضروری ہو، انضباطی یا مقامی قانون کی ضروریات کو پورا کرنے سمیت ہماری قانونی ذمہ داریوں کی تعمیل کرنے کے لیے؛
ایسی سرگرمیوں کا پتہ لگانے، تحقیقات کرنے اور ان کی روک تھام کرنے کے لیے جس سے Lime کی پالیسیوں یاشرائطکی خلاف ورزی ہو سکتی ہو یا غیرقانونی ہو، بشمول ٹریفک یا پارکنگ کی خلاف ورزیوں یا حادثات کے معاملات، جس میں سر کاری ایجنسیوں کے ساتھ معلومات کا اشتراک کرنا شامل ہوسکتا ہے، جیسے کہ نفاذ قانون کے ادارے اور میونسپل اتھاریٹیز، جو آپ کے آبائی ملک سے باہر واقع ہوسکتے ہیں؛ اور
نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر یا بہتری کے لیے فریقین ثالث جیسے کہ یونیورسٹیوں، مقامی حکومت کے اتھارٹیز اور دیگر فریقین ثالث کے ساتھ اشتراک اور تعاون کرنے کے لیے، جیسا کہ نیچے کے سیکشن “ہم آپ کی معلومات کا اشتراک کس کے ساتھ کرتے ہیں؟” میں بیان کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ، اگر آپ لاجسٹکس فراہم کنندہ ہیں یا لاجسٹکس فراہم کنندہ کے اہلکار ہیں تو، ہم آپ کی معلومات کا استعمال کرتے ہیں تاکہ: آپ کو ہمارے لیے اپنی سروسز فراہم کرنے کی اجازت دیں؛ آپ Lime کو جو سروسز فراہم کرتے ہیں اسے دکھائيں اور اس کی تلافی کریں؛ اور Lime گاڑیوں کا پتہ لگائیں۔
ہم آپ کی معلومات کا اشتراک کس کے ساتھ کرتے ہیں؟
ہم ان کے ساتھ آپ کی ذاتی معلومات کا اشتراک کرتے ہیں:
ہمارے سروس فراہم کنندگان اور پارٹنرز :ہم آپ کی معلومات کو اپنے قابل اعتماد سروس فراہم کنندگان، پارٹنرز اور ان کے اہلکاروں کے ساتھ اشتراک کرتے ہیں جو Lime کو سروسز فراہم کرتے ہیں جیسے کہ ڈیٹا اور اپنا بنیادی ڈھانچہ ہوسٹ کرنا، شناختی تصدیق کی سروسز فراہم کرنا، ادائیگیوں اور عطیات پر کارروائی کرنا، سروسز کی حمایت اور اسے بہتر کرنا، کسٹمر سروس انجام دینا، یا مارکیٹنگ اور اشتہاری سروسز فراہم کرنا۔ مثال کے طور پر، ہم آپ کی ادائیگیوں اور ریفنڈز پر کارروائی کرنے کے لیے کریڈٹ کارڈ جاری کنندگان کے ساتھ معلومات کا اشتراک کرتے ہیں۔
فریقین ثالث کے ساتھ تعاون کرنا :کچھ شناخت کاران، جیسے کہ آپ کا نام، فون، اور ای میل ایڈریس (جہاں فراہم کیا گیا ہے) کو ہٹانے کے بعد اور اس کے نتیجے میں حاصل ہونے والی معلومات کو دوسرے صارفین سے اسی طرح کی معلومات کے ساتھ ملانے کے بعد، Lime آپ کی معلومات، بشمول انفرادی سفر کے ریکارڈز اور سفر کے مقام(سفر) کی ہسٹری، تحقیق، کاروبار یا دیگر مقاصد کے لیے فریقین ثالث کے ساتھ اشتراک کرسکتا ہے۔ مثال کے طور پر، Lime یونیورسٹیوں کے ساتھ شراکت داری کرتا ہے تاکہ تحقیقی منصوبوں پر تعاون کیا جاسکے جیسے کہ شہر میں ٹریفک اور سفر کے نمونوں کو سمجھنا۔ ان تعاون کے بارے میں یہاںمزید جانیں۔
حکومت، میونسپل، ریگولیٹری اور قانون نافذ کرنے والے ادارے :ہم آپ کی معلومات کو حکومت، میونسپل، انضباطی اور نفاذ قانون کے اداروں کے ساتھ شیئر کرسکتے ہیں تاکہ عدالتی کارروائی کے حصے کے طور پر وفاقی، ریاستی، انضباطی یا مقامی قانون کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے، دھوکہ دہی اور دیگر غیر قانونی سرگرمی کا پتہ لگایا، تحقیقات، اسے روکا اور ان سے نمٹا جاسکے، سکیورٹی یا تکنیکی مسائل کو حل کیا جاسکے، یا آپ کو، عوام الناس، ہمارے عملہ، دیگر فریقین ثالث کو، یا ہمیں نقصان یا چوٹ سے بچایا جاسکے؛ یا اگر ہمیں اپنے قانونی حقوق یا جائیداد کا دفاع کرنے، غیر قانونی سرگرمیوں یا ٹریفک جرائم کے بارے میں کارروائی کرنے، یا اپنے معاہدوں کو نافذ کرنے کے لیے ایسا کرنے کی ضرورت ہو، جیسے کہ ہماراصارف کا معاہدہ۔
انٹیگریٹڈ پارٹنرز :ہم آپ کی معلومات کو فریقین ثالث کی سروسز کے ساتھ شیئر کرتے ہیں جو Lime کی گاڑیوں اور/ یا ان کے پلیٹ فارم پر سروسز کو مربوط یا رسائی فراہم کرتی ہیں یا جو ان کے پروڈکٹس کو ہماری سروسز پر دستیاب کراتی ہیں۔ مثال کے طور پر Lime نے Uber کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ صارفین Uber ایپ کے ذریعے Lime اسکوٹر کرایہ پر لے سکیں۔
سٹیز، مقامی اتھارٹیز اور عوامی نقل و حمل کے آپریٹرز :ہم آپ کی معلومات کو ان وصول کنندگان کے ساتھ شیئر کرتے ہیں جہاں ہمارے لائسنس کی شرائط کو پورا کرنے کے لیے یہ ضروری ہے یا جہاں کسی خاص شہر یا مقام پر کام کرنے یا شہر کی منصوبہ بندی اور نقل و حرکت کی بصیرت کو سمجھنے کے مقاصد کے لیے ضروری ہے۔ اس میں ایسے وصول کنندگان شامل ہوسکتے ہیں جو سروے میں شرکت اور عوامی نقل و حمل کے آپریٹرز کی ایپس اور سفر کی منصوبہ بندی والی ایپس میں انضمام کی درخواست کرنے کے لیے سواری کرنے والوں سے رابطہ کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، یوکے میں، Lime نے ڈپارٹمنٹ فار ٹرانسپورٹ (“DfT”) کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ (“ DfT) کو گاڑیوں کی مالگ کو سمجھنے اور اس کا خاکہ تیار کرنے اور یوکے میں گاڑیوں کی حفاظت کا اندازہ لگانے میں مدد مل سکے۔
Lime سے ملحقہ ادارے :سروسز فراہم کرنے، اسے برقرار رکھنے اور بہتر بنانے میں مدد کے لیے ہم آپ کی معلومات کو Lime سے ملحقہ کمپنیوں کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔
کاروبار کی تعمیر نو :ہم آپ کی معلومات کو فروخت، انضمام، کنٹرول میں تبدیلی یا کاروباری تنظیم نو کے حصے کے طور پر بھی شیئر کرسکتے ہیں۔
ایڈورٹائزنگ اور تجزیات
ہم دوسروں کو تجزیاتی سروسز فراہم کرنے اور اپنی سروسز پر اور ویب اور موبائل ایپس میں اپنی جانب سے اشتہارات پیش کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ یہ ادارے کوکیز، ویب بیکن، ڈیوائس شناخت کاران اور دیگر ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے ہماری سروسز اور دیگر ویب سائٹوں اور ایپلیکیشنز کے آپ کے استعمال کے بارے میں معلومات جمع کرسکتے ہیں، جن میں آپ کا IP پتہ، ویب براؤزر، موبائل نیٹ ورک کی معلومات، دیکھے گئے صفحات، صفحات پر یا موبائل ایپس میں گزارا گیا وقت، کلک کردہ لنکس اور نتائج والی معلومات شامل ہیں۔ اس معلومات کو Lime اور دیگر کے ذریعہ، دیگر چیزوں کے علاوہ، ڈیٹا کا تجزیہ اور اسے ٹریک کرنے، کچھ مواد کی مقبولیت کا تعین کرنے، ہماری سروسز اور دیگر ویب سائٹس پر آپ کے مفادات کو ہدف بنانے والے اشتہارات اور مواد کی فراہمی، ہماری اشتہارات کی اثرانگیزی کی پیمائش کرنے اور آپ کی آن لائن سرگرمی کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ آپ اس بارے میں مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں کہ ہم اپنی کوکیز سے متعلق پالیسیکوکیز سے متعلق پالیسی میں کوکیز اور اسی طرح کی ٹیکنالوجیز کا استعمال کیوں کرتے ہیں۔
جہاں Lime آپ کو اشتہارات فراہم کرنے کے لیے میٹا پکسل (کوکی کی ایک قسم) کا استعمال کرتی ہے، Lime اور میٹا آئرلینڈ اس کارروائی کے لیے مشترکہ کنٹرولر ہیں۔ Lime اور میٹا آئرلینڈ اس مشترکہ کارروائی کے سلسلے میں عمومی ڈیٹا کے تحفظ کے ضابطہ کے تحت اپنی متعلقہ ذمہ داریوں کو شیئر کرنے کے لیے کنٹرولر ضابطہ میں داخل ہوئے ہیں، مثال کے طور پر، Lime آپ کو یہ نوٹس فراہم کرنے کا ذمہ دار ہے اور میٹا آئرلینڈ مشترکہ کارروائی سے متعلق آپ کے انفرادی حقوق کو نظم کرنے کے لیے ذمہ دار ہے۔ مشترکہ پروسیسنگ کے سلسلے میں میٹا آئرلینڈ کے ساتھ اپنے حقوق کا استعمال کرنے کے بارے میں معلومات کے لیے اور اس بارے میں معلومات کے لیے کہ میٹا آئرلینڈ بعد میں خودمختار ڈیٹا کنٹرولر کے طور پر آپ کی ذاتی معلومات پر کس طرح سے عمل کرتا ہے، براہ کرم میٹا آئرلینڈ کی رازداری کی پالیسیملاحظہ کریں۔
ہم فریقین ثالث کے پلیٹ فارمز (جیسے Facebook اور Instagram) پر اپنی مرضی کے مطابق مہمات کے حصے کے طور پر آپ کو اشتہارات پیش کرنے کے لیے فریقین ثالث کے ساتھ بھی کام کرتے ہیں۔ ان اشتہاری مہمات کے ایک حصے کے طور پر، ہم یا فریق ثالث کے پلیٹ فارم آپ کے بارے میں معلومات، جیسے کہ آپ کا ای میل ایڈریس اور فون نمبر، کو ایک انوکھی قدر میں تبدیل کرسکتے ہیں جسے ان پلیٹ فارمز پر صارف اکاؤنٹ کے ساتھ ملایا جاسکتا ہے تاکہ ہم آپ کی دلچسپیوں کے بارے میں جان سکیں اور آپ کی دلچسپیوں کے مطابق اشتہارات پیش کرسکیں۔ نوٹ کریں کہ فریق ثالث پلیٹ فارم آپ کو اس بارے میں انتخاب پیش کرسکتے ہیں کہ آیا آپ اس قسم کی اپنی مرضی کے مطابق اشتہارات دیکھتے ہیں یا نہیں۔
ہم آپ کی ذاتی معلومات کو ان کے براہ راست مارکیٹنگ مقاصد کے لیے فریقین ثالث کے ساتھ فروخت نہیں کرتے ہیں۔
آپ کی معلومات استعمال کرنے کے لیے ہماری قانونی بنیاد
اگر آپ یورپی اقتصادی علاقے (“EEA”)، مملکت متحدہ، یا سوئزلینڈ میں ہیں تو، Lime اس رازداری کے نوٹس میں بیان کردہ مقاصد کے لیے اپنی معلومات کو جمع کرنے، استعمال کرنے، اشتراک کرنے اور بصورت دیگر اس پر کارروائی کرنے کے لیے قانونی بنیاد کی تعداد پر منحصر ہے، بشمول جہاں:
سروسز فراہم کرنا اور ہماری شرائط کے مطابق اپنی ذمہ داریوں کو انجام دینا ضروری ہو۔ مثال کے طور پر، ہم تب تک سروسز فراہم نہیں کرسکتے ہیں جب تک کہ ہم آپ اور آپ کے مقام کے بارے میں معلومات جمع اور اس پر کارروائی نہیں کرتے ہیں؛
آپ نے اپنی معلومات پر کارروائی کرنے کے لیے ہمیں منظوری دی ہے (اس صورت میں آپ کسی بھی وقت اپنی منظوری منسوخ کرسکتے ہیں)؛
قانونی ذمہ داری کی تعمیل کرنا ضروری ہے، جس میں، مثال کے طور پر، سرکاری ایجنسی یا نفاذ قانون کے اداروں کی معلومات کی درخواستوں کا جواب دینا یا قانونی دعوے کرنا، استعمال کرنا یا دفاع کرنا شامل ہے؛
یہ ہمارے صارفین، لاجسٹکس فراہم کنندگان اور لاجسٹکس فراہم کنندگان کے اہلکاروں، عملے اور سروسز کے اندر اور باہر کے عوام الناس کے ممبران کے اہم مفادات کا تحفظ کرنا ضروری ہے؛ اور/ یا
Lime یا کسی فریق ثالث کے جائز مفادات کے مقاصد کے لیے کارروائی ضروری ہے، بشرطیکہ ہم نے ان کو آپ کے بنیادی حقوق اور مفادات کے خلاف متوازن کیا ہو۔
یوروپین اکنامک ایریا، سلطنت متحدہ اور سوئزرلینڈ میں آپ کی ذاتی معلومات پر کارروائی کے لیے ہماری قانونی بنیاد پر مزید معلومات یہاںدستیاب ہیں۔
اسرائیل میں، Lime اس رازداری سے متعلق نوٹس میں بیان کردہ مقاصد کے لیے آپ کی معلومات کو جمع کرنے، استعمال کرنے، شیئر کرنے اور بصورت دیگر کارروائی کرنے کے لیے آپ کی منظوری پر منحصر ہے اور اس رازداری سے متعلق نوٹس اور اس کی بنیاد پر ہماری سروسز کے استعمال کی منظوری، بیان کیے گئے کے مطابق درست منظوری ہے۔ آپ کو معلوم ہے کہ Lime کو معلومات فراہم کرنے کی ذمہ داری آپ کی نہیں ہے، لیکن اگر آپ اسے فراہم نہیں کرتے ہیں تو، آپ سروسز استعمال نہیں کرسکیں گے۔
ہم آپ کی معلومات کو کیسے ٹرانسفر کرتے ہیں
چونکہ ہم عالمی سطح پر بہت سے مقامات پر اپنی سروسز پیش کرتے ہیں، ہم آپ کو سروسز فراہم کرنے کے مقاصد کے لیے ان مقامات پر یا وہاں سے آپ کی معلومات ٹرانسفر کرسکتے ہیں۔
یوروپین اکنامک ایریا، سوئزرلینڈ، یا سلطنت متحدہ کے باشندوں کے لیے: براہ کرم اس بات سے باخبر رہیں کہ EEA، سوئزرلینڈ، یا سلطنت متحدہ سے باہر کچھ ممالک آپ کے آبائی ملک کی طرح ڈیٹا کے تحفظ کی اسی سطح کی پیشکش نہیں کرسکتے ہیں۔ جہاں یورپی کمیشن نے کسی ملک کو ڈیٹا کے تحفظ کی مناسب سطح فراہم کرنے کے طور پر تسلیم کیا ہے، Lime ڈیٹا ٹرانسفر کے لیے کمیشن کے مناسب فیصلے پر منحصر ہوسکتی ہے۔
Lime یورپی کمیشن کی جانب سے منظور شدہ معیاری معاہدے کی شقوں یا دیگر مناسب منتقلی میکانزم پر بھی منحصر ہے تاکہ EEA، سوئزرلینڈ اور سلطنت متحدہ سے ریاستہائے متحدہ اور آپ کے رہائشی ملک سے باہر کے دیگر ممالک میں ڈیٹا ٹرانسفر کیا جاسکے۔ آپ [email protected]پر ہم سے رابطہ کرکے معیاری معاہدے کی شقوں کی کاپی کی درخواست کرسکتے ہیں۔
کچھ محدود حالات میں، ہم ذاتی معلومات پر کارروائی کرنے کے لیے مناسب جگہوں پر ڈیروگیشنز کا استعمال کرسکتے ہیں، جب ڈیٹا ٹرانسفر کا کوئی دوسرا طریقہ کار لاگو نہ ہوتا ہو۔
ہم معلومات کو کتنی مدت تک رکھتے ہیں
ہم آپ کی معلومات کو اس وقت تک رکھتے ہیں جب تک کہ یہ آپ کو سروسز فراہم کرنے کے لیے معقول حد تک ضروری ہے یا جب تک کہ آپ کا اکاؤنٹ حذف نہیں ہوجاتا ہے، جو بھی زیادہ ہو، جو کسی بھی طویل مدت سے مشروط ہے جو قابل اطلاق قانون کے ذریعہ ضروری ہو یا آپ کو بتایا گیا ہو۔ مثال کے طور پر:
ہم اکاؤنٹ کی معلومات، جیسے کہ آپ کا ای میل ایڈریس اور آپ کی تاریخ پیدائش، اکاؤنٹ کی زندگی تک کے لیے برقرار رکھتے ہیں۔ اکاؤنٹ سے متعلق لین دین کے سلسلے میں کچھ معلومات Lime کی اکاؤنٹنگ ذمہ داریوں کے مطابق 7 سال تک برقرار رکھی جاتی ہیں؛
ہم اکاؤنٹ کی زندگی تک کے لیے کسٹمر سپورٹ کے استفسارات سے متعلق معلومات کو برقرار رکھتے ہیں۔
آپ کے اپنا اکاؤنٹ حذف کرنے پر، ہمارے ڈیٹا بیس اور سسٹم لاگ سے آپ کی معلومات کو مکمل طور پر حذف کرنے میں ہمیں اضافی وقت لگ سکتا ہے۔ ہم دھوکہ دہی کو روکنے، فیس اکٹھا کرنے، صارف کے معاہدےکو نافذ کرنے، اپنی قانونی ذمہ داریوں کی تعمیل کرنے یا اپنے قانونی حقوق کو نافذ کرنے کے لیے حذف شدہ اکاؤنٹس سے معلومات کو بھی برقرار رکھ سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ، اگر آپ لاجسٹکس فراہم کنندہ یا لاجسٹکس فراہم کنندہ کے اہلکار ہیں تو، Lime ہماری قانونی ذمہ داریوں کی تعمیل کرنے کے لیے ضروری حد تک کچھ معلومات کو برقرار رکھتا ہے۔ مثال کے طور پر، Lime آپ کی کچھ معلومات ان ممالک میں قابل اطلاق ٹیکس، قانونی، رپورٹنگ اور آڈٹنگ کی ذمہ داریوں اور دیگر ضروریات کی تعمیل کرنے کے لیے رکھ سکتا ہے جہاں پر ہم کام کرتے ہیں۔
آپ کے حقوق
آپ کے رہنے کے مقام کے لحاظ سے، آپ اپنی معلومات کے سلسلے میں متعدد حقوق سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، بشمول:
اعتراض کرنے کا حق (مارکیٹنگ) - آپ کو کسی بھی وقت براہ راست مارکیٹنگ کے مقاصد کے لیے کارروائی پر اعتراض کرنے کا حق حاصل ہے۔
اعتراض کرنے کا حق (جائز مفاد) - جہاں ہم جائز مفادات کی بنیاد پر آپ کی معلومات پر کارروائی کرتے ہیں، آپ مخصوص حالات میں اس پروسیسنگ پر اعتراض کرسکتے ہیں۔ جب تک ہمارے پاس معقول قانونی بنیاد نہ ہو یا جہاں قانونی وجوہات کی بنا پر اس کی ضرورت ہو، جب آپ اعتراض کرتے ہیں تو ہم آپ کی معلومات پر کارروائی کرنا بند کر دیں گے۔
رسائی کا حق - آپ اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان کرکے اپنی زیادہ تر معلومات تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ آپ ہمارے پاس موجود اپنے بارے میں معلومات کی کاپی اور معلومات کے استعمال کے طریقے کی وضاحت کرنے والی معلومات کی کاپی کی بھی درخواست کرسکتے ہیں۔
تصحیح کرنے کا حق - آپ کو یہ درخواست کرنے کا حق ہے کہ ہم آپ کے بارے میں غلط معلومات کو درست کریں۔ آپ Lime ایپ کی سیٹنگز میں اس معلومات میں ترمیم کرنے کے قابل ہوسکتے ہیں۔
مٹائے جانے کا حق - آپ کے پاس یہ درخواست کرنے کا حق ہے کہ ہم آپ کی معلومات حذف کریں۔
کارروائی کو محدود کرنے کا حق - آپ کو کچھ معاملات میں، ہمارے ذریعہ آپ کی معلومات پر کارروائی کو عارضی طور پر محدود کرنے کا حق ہے، بشرطیکہ ایسا کرنے کی جائز بنیادیں موجود ہوں۔
ڈیٹا کی انتقال پذیری کا حق - آپ کو اپنی کچھ معلومات کو منضبط، عام طور پر استعمال شدہ اور مشین سے پڑھنے کے قابل فارمیٹ میں حاصل کرنے اور ایسی معلومات کو کسی دوسرے کنٹرولر کو منتقل کرنے کا حق ہوسکتا ہے۔
منظوری واپس لینے کا حق - جہاں آپ نے پہلے اپنی منظوری فراہم کی ہے، جیسے کہ آپ کو براہ راست مارکیٹنگ بھیجنا، آپ کو کسی بھی وقت منظوری کو واپس لینے کا حق ہے۔ تاہم، اس سے اس کی دستبرداری سے قبل رضامندی کی بنیاد پر کارروائی کی قانونی حیثیت کو متاثر نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ، دستبرداری کی صورت میں بھی، ہم آپ کی معلومات کو قانون کے ذریعہ اجازت یا تقاضے کے مطابق استعمال کرنا جاری رکھ سکتے ہیں۔
براہ کرم ذیل کے سیکشن “میری معلومات کے لیے ذمہ دار کون ہے؟” میں بیان کردہ کے مطابق ہم سے رابطے میں رہیں، اگر آپ ان میں سے کسی بھی حقوق کو استعمال کرنا چاہتے ہیں یا اگر آپ کو اس بارے میں کوئی تشویش ہے کہ ہم آپ کی معلومات پر کس طرح سے کارروائی کرتے ہیں۔ سکیورٹی کے مقاصد کے لیے، ہمیں اس بات کی تصدیق کے لیے کچھ اقدامات پر عمل کرنے کی ضرورت ہوسکتی ہے کہ آپ Lime اکاؤنٹ کے مالک ہیں۔ مثال کے طور پر، ہم یہ تقاضہ کرسکتے ہیں کہ آپ کے Lime اکاؤنٹ سے وابستہ ایک تصدیق شدہ ای میل ہو اور آپ اپنے Lime اکاؤنٹ سے وابستہ تصدیق شدہ ای میل کا استعمال کرتے ہوئے ہم سے رابطہ کریں۔ آپ کو ڈیٹا کے تحفظ کے لیے اپنے مقامی سپروائزری اتھارٹی کے پاس شکایت درج کرنے کا بھی حق حاصل ہے۔ آپ EU سپروائزری اتھارٹیز کی فہرست تک یہاںرسائی کرسکتے ہیں۔ آپ Lime کے ڈیٹا پروٹیکشن آفیسر سے [email protected]پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
کیلیفورنیا کی رازداری کے حقوق:اگر آپ کیلیفورنیا کے رہائشی ہیں تو، آپ اپنی ذاتی معلومات پر کچھ حقوق کے حقدار ہیں۔ ان حقوق کے بارے میں مزید معلومات اور انہیں استعمال کرنے کے طریقوں کے لیے، براہ کرم ہمارا کیلفورنیا رازداری سے متعلق نوٹسدیکھیں، جسے اس پالیسی میں حوالہ کے ذریعہ شامل کیا گیا ہے۔
آپ کے انتخاب اور آپ اپنی معلومات کا انتظام کیسے کرسکتے ہیں:ہمارا ماننا ہے کہ آپ کو اپنی معلومات جمع کرنے، استعمال کرنے اور اشتراک کرنے کے بارے میں انتخاب کرنا چاہیے۔ اگر آپ نہیں چاہتے کہ Lime آپ کی معلومات کو جمع کرے تو، براہ کرم سروسز کا استعمال نہ کریں۔
ای میلز اور دیگر مواصلات:اگر آپ ہم سے موصول ہونے والی مواصلات کی قسموں کو بدلنا چاہتے ہیں، جس میں ہم سے پروموشن والی مواصلات سے دستبردار ہونے کا انتخاب شامل ہے، تو آپ کسی بھی وقت اپنے اکاؤنٹ پروفائل میں بیان کردہ مواصلت کی ترجیحات کو اپ ڈیٹ کرکے ایسا کرسکتے ہیں۔ اگر آپ ہم سے پروموشن والی مواصلات سے دستبردار ہونے کا انتخاب کرتے ہیں تو، ہم آپ کی سروس کے استعمال کے بارے میں غیر پروموشن والی مواصلات اور دیگر معلومات بھیجنا جاری رکھ سکتے ہیں۔
آپ کی معلومات تک رسائی اور اسے نظم کرنا:اگر آپ کا Lime میں اکاؤنٹ ہے تو، آپ اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان کرکے اور اپنی پروفائل میں ترمیم کرکے اپنی معلومات کا جائزہ لے سکتے ہیں، اسے تبدیل یا حذف کرسکتے ہیں۔ آپ ہمارے ایپ کے اندر تبدیلی والی خصوصیت کا استعمال کرکے اپنا موبائل فون نمبر یا ای میل پتہ کو تبدیل کرسکتے ہیں۔ آپ کسی بھی وقت ایپ میں سیٹنگز کی اسکرین سے “اپنا اکاؤنٹ حذف کریں” کا انتخاب کرکے، [email protected] پر ہمیں درخواست جمع کرکے یا ایپ میں “درخواست جمع کروائیں” خصوصیت کا استعمال کرکے اپنا Lime اکاؤنٹ حذف کرسکتے ہیں۔ اگر آپ لاجسٹک فراہم کنندہ یا لاجسٹکس فراہم کنندہ کے اہلکار ہیں اور اپنے اکاؤنٹ کو حذف کرنا چاہتے ہیں تو، براہ کرم [email protected]پر ای میل کریں۔
میری معلومات کے لیے کون ذمہ دار ہے؟
اپنی ذاتی معلومات کے لیے ذمہ دار اور ان سے رابطہ کرنے کا طریقہ معلوم کرنے کے لیے، براہ کرم یہاںکلک کریں۔