Lime میں ہم اور ہماری کمپنیوں کے خاندان (مجموعی طور پر “Lime”، “ہم”، “ہمیں”، یا “ہمارے”) شفافیت کے تئیں پُرعزم ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ آپ (“آپ” یا “آپ کے”) اس بات کو سمجھیں کہ ہم آپ کی ذاتی معلومات کو کس طرح سے جمع، استعمال، اس کی حفاظت اور اسے شیئر کرتے ہیں۔
جیسا کہ ہماریرازداری سے متعلق نوٹسمیں تفصیل سے وضاحت کی گئی ہے، ہم سروسز فراہم کرنے کے لیے کوکیز اور اسی طرح کی ٹیکنالوجیز [جیسے کہ پکسل اور ٹیگز] (جسے مجموعی طور پر “کوکیز” کہا جاتا ہے) کا استعمال کرتے ہیں (جس طرح سے رازداری سے متعلق نوٹس میں بیان کیا گیا ہے)۔ ہم اپنی سائٹوں اور موبائل ایپلیکیشنز پر کوکیز استعمال کرتے ہیں اور کوکیز سے متعلق یہ پالیسی (“پالیسی”) اس بات وضاحت کرتی ہے کہ ہم اپنی سروسز کے سلسلے میں کوکیز کو کس طرح استعمال کرتے ہیں۔
کوکی کیا ہے؟
کوکی ایک چھوٹی سی ٹیکسٹ فائل ہوتی ہے جو آپ کے کمپیوٹر یا دوسری ڈیوائس پر اس وقت رکھی جاتی ہے جب آپ کے کچھ مخصوص آن لائن صفحات پر جاتے ہیں جو کہ آپ کی ترجیحات اور اعمال کو ریکارڈ کرتے ہیں۔ کوکیز ہمارے سسٹم کو آپ کے براؤزر یا ڈیوائس کو پہچاننے اور ہماری سروسز کے مؤثر آپریشن میں مدد کرنے کے قابل بناتی ہیں۔
ہم کس قسم کی کوکیز استعمال کرتے ہیں؟
ہم “سیشن” کوکیز اور “مستقل” کوکیز دونوں کو استعمال کرتے ہیں۔ ہم Lime کے کسی مخصوص دورے کے دوران آپ کی شناخت کے لیے سیشن کوکی کا استعمال کرتے ہیں۔ سیشن کوکیز کی میعاد مختصر وقت کے بعد، یا آپ کے اپنے دورے کے بعد اپنے ویب براؤزر کو بند کرتے وقت ختم ہوجاتی ہیں۔ ہم طویل عرصے تک آپ کی شناخت کے لیے مستقل کوکیز کا استعمال کرتے ہیں۔ مستقل کوکیز آپ کی ڈیوائس میں کوکی میں بیان کردہ وقت کی مقررہ مدت تک رہتی ہیں۔
ہم فلیش کوکیز، ویب اسٹوریج، ویب بیکنز یا دیگر ٹکنالوجیز کا استعمال نہیں کرتے ہیں جو متعدد ایپس یا ویب سائٹوں میں آپ کی براؤزنگ ہسٹری کو ٹریک کرتے ہیں۔
ہم کوکیز کو کن مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں؟
استعمال کا زمرہ | وضاحت |
ترجیحات | ہم آپ کی سیٹنگز اور ترجیحات کو یاد رکھنے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتے ہیں، جیسے کہ آپ کی ترجیحی زبان۔ اس سے آپ کو Lime پر زیادہ آسانی سے فارم بھرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ |
توثیق | ہم کوکیز کا استعمال اس لیے کرتے ہیں تاکہ وہ ہمیں یہ یاد دلائے کہ آپ کون ہیں اور جب آپ ہماری سروسز تک رسائی کرتے ہیں تو ہم اپنے ڈیٹابیس میں آپ کے اکاؤنٹ کی معلومات تلاش کریں تاکہ آپ کو ہر دورے پر لاگ ان کرنے کی ضرورت نہ ہو، جس سے ہمیں آپ کو آپ کی خصوصی ضروریات اور دلچسپیوں کے مطابق سروسز فراہم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ |
سکیورٹی | ہم کوکیز کو اپنی سکیورٹی کی خصوصیات کو فعال کرنے اور تعاون کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں اور جب کوئی آپ کے اکاؤنٹ کو ہیک کرنے کی کوشش کر رہا ہوتا ہے تو ہمیں بغض پرور سرگرمی کا پتہ لگانے میں مدد کرنے کا یہ ایک طریقہ ہے۔ |
اشتہارات | ہم آپ کو Lime کی سائٹ پر اور اس سے باہر متعلقہ اشتہارات دکھانے میں اپنی مدد کے لیے کوکیز کا استعمال کرسکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، کوکیز ہمیں دوسروں کی ویب سائٹوں پر جانے والے لوگوں کو اشتہارات دکھانے اور اس سرگرمی کی بنیاد پر ہمارے پروڈکٹس اور سروسز کو تجویز کرنے کی اجازت دیتی ہیں۔ ہمارے پارٹنرز اس بات کا تعین کرنے کے لیے بھی کوکیز کا استعمال کرسکتے ہیں کہ آیا ہم نے کوئی اشتہار دکھایا ہے اور اس نے کس طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، یا ہمیں اس بارے میں معلومات فراہم کرسکتی ہیں کہ آپ نے اشتہارات کے تئيں کس طرح متعامل کرتے ہیں۔ |
کارکردگی اور تجزیات | ہم اپنی سروسز کو بہتر بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتے ہیں۔ کوکیز کا استعمال کرتے ہوئے، ہم اور ہمارے پارٹنرز آپ کی سروسز کے استعمال سے متعلق تجزیات تخلیق کرتے ہیں، تاکہ ٹریفک کی نگرانی کرنے، سروسز کو بہتر بنانے اور آپ کے لیے اپنی سروسز کو استعمال کرنے کو آسان اور زیادہ متعلقہ بنایا جاسکے۔ |
ہم کون سے فریق ثالث کوکیز کا استعمال کرتے ہیں؟
ہم اپنی ایپس [اور ویب سائٹ] پر Google, Inc. (“Google”) کے ذریعے فراہم کردہ ویب تجزیاتی سروسز Google انالیٹکس، استعمال کرتے ہیں۔ Googleانالیٹکس کوکیز کا استعمال ہمیں اس بات کا تجزیہ فراہم کرنے میں مدد کے لیے کرتا ہے کہ آپ کس طرح سے سروسز کے ساتھ متعامل کرتے اور اسے استعمال کرتے ہیں، متعلقہ سرگرمیوں پر رپورٹس مرتب کرتے ہیں اور سرگرمی اور استعمال سے متعلق دیگر سروسز فراہم کرتے ہیں۔ Googleانالیٹکس آپ کے IP پتہ، دورے کا وقت، آیا آپ واپس دوبارہ آئے ہیں اور کوئی بھی حوالہ جاتی ویب سائٹ یا ایپ جیسی معلومات جمع کرسکتا ہے۔ Googleانالیٹکس کے ذریعہ تیار کردہ معلومات Google کے ذریعہ منتقل اور اسٹور کی جائیں گی اور یہ Google کی رازداری کی پالیسیکے تابع ہوں گی۔ Google انالیٹکس کے بارے میں مزید معلومات اور Google کے ذریعہ تجزیات کی ٹریکنگ سے دستبردار ہونے کا طریقہ معلوم کرنے کے لیےیہاںکلک کریں۔
ہم فریق ثالث کی اشتہاری کمپنیوں کے ساتھ شراکت کر سکتے ہیں تاکہ ہماری اشیاء اور سروسز کے بارے میں اشتہارات بہتر طریقے سے فراہم کیے جاسکیں جس میں آپ کو دلچسپی ہوسکتی ہے۔ جب آپ سروسز استعمال کرتے ہیں تو یہ فریق ثالث مشتہرین آپ کے بارے میں معلومات جمع کرنے کے لیے کوکیز کا استعمال کرسکتے ہیں۔ وہ وقت کے ساتھ اور مختلف ویب سائٹوں، ایپس، یا دیگر آن لائن سروسز میں آپ کی آن لائن سرگرمیوں کے بارے میں معلومات جمع کرسکتے ہیں۔ وہ ان معلومات کو آپ کو دلچسپی پر مبنی اشتہارات یا دیگر اہدافی مواد فراہم کرنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔
فریق ثالث اشتہار فراہم کرنے والی کمپنیاں اور دیگر غیر وابستہ مشتہرین بھی ہماری سروسز پر اشتہارات ڈسپلے کرسکتے ہیں۔ اپنی سروس کے حصے کے طور پر، وہ آپ کے کمپیوٹر پر معلومات جمع کرنے کے لیے ایک علیحدہ کوکی رکھ سکتے ہیں جیسے کہ آپ کا IP پتہ، براؤزر کی قسم، کس سرور پر آپ کا کمپیوٹر لاگ ان ہے، آپ کے سرور سے وابستہ علاقائی کوڈ اور زپ کوڈ اور آیا آپ نے کسی مخصوص اشتہار پر ردعمل کیا ہے۔ ان فریق ثالث کمپنیوں کی فہرست کے لیے جنہیں ہم سروسز پر اشتہارات پیش کرنے کے لیے کوکیز رکھنے کی اجازت دے سکتے ہیں، <یہاں> کلک کریں۔ ہم ان فریقین ثالث کوکیز کو کنٹرول نہیں کرتے ہیں کہ، انہیں کس طرح استعمال کیا جا سکتا ہے، یا وہ کون سی معلومات جمع کرسکتی ہیں اور ہم ان فریقین ثالث کی رازداری کی پالیسیوں یا ان کے مواد کے لیے ذمہ دار نہیں ہیں۔ براہ کرم ان کی رازداری اور کوکی پالیسیوں کا جائزہ لینے کے لیے مذکور بالا لنکس پر ان کاروباری اداروں کی سائٹس ملاحظہ کریں۔ ہم وقتا فوقتا فریقین ثالث کے اشتہاری سرورز کی فہرست کو شامل یا اسے تبدیل کرسکتے ہیں اور ہم آپ کو باقاعدگی سے تبدیلیوں کے لیے اس سیکشن کو چیک کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ آپ آن لائن اشتہارات کے بارے میں www.aboutads.info/consumersپر مزید جان سکتے ہیں۔
کوکیز کے استعمال سے انکار کرنے کا طریقہ
ہماری سروسز پر کوکیز رکھنے والے بہت سے فریقین ثالث مشتہرین ایسے پروگراموں کے ممبران ہیں جو آپ کو آپ کی معلومات جمع کرنے اور استعمال کرنے کے بارے میں اضافی اختیارات پیش کرتے ہیں۔ آپ ان فریقین ثالث کے ذریعہ اپنی معلومات جمع اور استعمال کیے جانے کو محدود کرنے کے لیے دستیاب اختیارات کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں
آپ اپنی ڈیوائس کی سیٹنگز میں جاکر مخصوص اشتہاری نیٹ ورکس کے ذریعہ موبائل ایپ ٹریکنگ سے باہر نکلنے کے اپنے اختیارات کے بارے میں بھی جان سکتے ہیں۔ Apple، اینڈرائیڈ یا ونڈوز ڈیوائسز کے لیے ان سیٹنگز کو تبدیل کرنے کے طریقے کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، ملاحظہ کریں:
براہ کرم نوٹ کریں کہ اشتہاری نیٹ ورکس کی سروسز سے دستبردار ہونے کو منتخب کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کو ہماری سروسز یا دیگر ایپلیکیشنز کا استعمال کرتے ہوئے اشتہارات نظر نہیں آئیں گے اور نہ ہی یہ ان فریقین ثالث کی دلچسپی پر مبنی اشتہارات کو دکھانے سے روکے گا جو ان پروگراموں میں حصہ نہیں لیتے ہیں۔ تاہم، یہ آپ کو شریک نیٹ ورکس کے ذریعہ کی جانے والی دلچسپی پر مبنی اشتہارات سے ہٹا دے گا، جو کہ ان کی پالیسیوں اور انتخاب کے میکانزم کے ذریعہ فراہم کیا گیا ہے۔
ٹریک نہ کریں (DNT)
آپ کے براؤزر یا ڈیوائس میں “ٹریک نہ کریں” فعالیت شامل ہوسکتی ہیں۔ چونکہ “ٹریک نہ کریں” تعمیل کے پروٹوکول کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی گئی ہے، لہذا Lime کی معلومات جمع کرنے اور افشاء کے طریق کار اور صارفین کو فراہم کردہ انتخابات، اس کوکی پالیسی میں بیان کردہ کے مطابق کام کرتے رہیں گے، خواہ “ٹریک نہ کریں” کا سگنل موصول ہوا ہو یا نہیں۔
اگر آپ اپنی کوکیز حذف کرتے ہیں یا اگر آپ اپنے براؤزر یا ڈیوائس کو کوکیز سے انکار کے لیے سیٹ کرتے ہیں تو، سروسز کے کچھ افعال بالکل بھی، یا تیار کیے گئے کے مطابق کام نہیں کرسکتے ہیں۔
کوکیز کو نظم کرنے اور حذف کرنے کے طریقے ساتھ، ان کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، www.allaboutcookies.orgملاحظہ کریں۔
اس پالیسی میں تبدیلیاں
ہمارے پاس ٹیکنالوجی یا قانونی تقاضوں میں تبدیلیوں کی عکاسی کرنے کے لیے اس کوکیز کی پالیسی کو اپ ڈیٹ کرنے کا حق محفوظ ہے۔ ہم اس صفحے پر اپ ڈیٹ شدہ پالیسی کو اس کی مؤثر تاریخ کے ساتھ پوسٹ کرکے آپ کو کسی بھی تبدیلی کے بارے میں مطلع کریں گے۔